Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 38-39
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 38-39
"نہیں۔۔۔ایزل نہیں۔پلیز نہیں۔"
ان کی سرخ پڑتی آنکھوں میں
پھر سے التجا پیدا ہوئی۔
"ایزل سوچ کیا رہی ہو،ہاتھ
آگے کرو۔"
انعم نے بھی اسے اکسایا۔
ایزل نے آغا فارز کی طرف دیکھا
اور انہوں نے اس کی طرف۔ایک بار پھر دونوں کی نگاہوں کا تصادم ہوا تو اک بن کہی فریاد
ایزل تک پہنچی۔
ان کی آنکھوں کی تڑپ اور التجا
اور ان میں امڈ امڈ آتا درد ایزل کو اپنے سینے میں اترتا محسوس ہوا۔
اس شخص کی فریاد کرتی آنکھیں
بےبسی سے بھرپور چہرہ دیکھ کر اسے اس لمحے کچھ یاد آیا تھا۔
وہ دیکھ تو انھیں رہی تھی
مگر آنکھوں سے سامنے وہ منظر چلنے لگا جب وہ بلکل اسی طرح کھڑی آنکھوں ہی آنکھوں میں
ان سے فریاد کر رہی تھی کہ نہیں آغا۔۔۔پلیز نہیں مگر انہوں نے اس کی ہر فریاد کو نظرانداز
کرتے ہوئے اپنے نام کی انگوٹھی اس کی بہن کی انگلی میں اتار دی۔
کتنا چیخ چیخ کر فریاد کی
تھی اس کی آنکھوں نے کتنا تڑپی تھی وہ اس وقت مگر اس شخص نے اس کی ساری چیخوں ساری
التجاؤں کو پیروں تلے روند ڈالا۔
وہ منظر یاد آیا تو ایزل کی
تکلیف میں گویا سو گنا اضافہ ہوا۔اک شکوے سے بھرپور نگاہ آغا فارز کی طرف اٹھی اور
پھر اس نگاہ کے ساتھ ساتھ پہلو میں گرا اس کا ہاتھ بھی بےساختہ ہوتا اٹھ گیا۔
مگر وہ انجان تھی۔وہ اس بےساختہ
پن سے انجان تھی۔وہ نہیں جانتی تھی اس کا ہاتھ کب اٹھا اور کب اس کے ہاتھ کی تیسری
انگلی التمش کے نام کی انگوٹھی سجا دی گئی۔
یہاں آغا فارز کو لگا جیسے
سب ختم ہوگیا۔سب چھن گیا۔ان کی آخری امید بھی ٹوٹ کر رہ گئی۔ان کی تڑپ ان کی فریاد
ہر چیز کو کچل دیا گیا۔وہ انگوٹھی نہیں بلکہ ایک ایسا طماچہ تھا جو پوری جان سے ان
کے منہ پہ لگا۔
Nice but said kr di al ny story plz plz ayzl or fariz ki shadi krwa den jaldi enko milwa den plz
ReplyDeleteAj lga hai k apne active ho k epi likhi hai werna pichli kuch episodes boring thi....khair mujhe Aizal aur Fariz se zyada Arham aur suzain ki story achi lagti hai unka soft romance...bass apko aizal aur fariz ko abhi itna qareeb nahi ane dena chahiye tha hain to na mehram hi aise kiss krna choona ajeeb lga mujhe ..aur apka main ne kitab nagri ka hi interview dekha tha jis mein apne khud kaha tha k bohat se aise novels hain jo dimagh ko kharab krte to bass yahi baat ap khud pr bhi lo baki agar kuch bura laga ho to mazret....
ReplyDelete