Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 40
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 40
"ان پرانی باتوں کو دوہرانے
کا کوئی فائدہ نہیں ہے ایزل۔یہ سواۓ اذیت کے تمہیں اور کچھ نہیں پہنچائیں گیں۔"
انہوں نے بھی اس کے پیچھے
قدم اٹھاۓ اور پھر اس کے عقب آ ٹھہرے۔اسے بازوؤں سے تھاما اور پیار سے
سمجھایا۔
"ایسی باتیں کبھی بھی پرانی
نہیں ہوتی ہیں۔دل ایک ایسی زنبیل ہے جہاں ایسی باتیں ایک بار اکٹھی جو جائیں تو کبھی
بھی دوسری باتوں کے بوجھ تلے دب کر زنگ آلود اور بوسیدہ نہیں ہوتیں نہ ہی گم ہوتی ہیں۔
انہیں گمنامی کی کالک تب لگتی
ہے جب ان کے لفظوں کے تانے بانے ذہن میں ابھرنے سے انسان کا دل تکلیف سے گزرنا بند
ہو جاۓ۔یہ اپنا آپ تب کھوتی ہیں جب ان کے یاد آنے سے آنکھوں کے گوشے خشک ملیں۔تب کھوتی
ہیں جب ان کے سوچنے سے انسانی وجود کو کوئی فرق نہ پڑے۔مگر مجھے پڑتا ہے۔میرا دل ان
باتوں کو یاد کر کے لمحہ لمحہ تڑپتا ہے لمحہ لمحہ اک بےنام سی آگ میں جل اٹھتا ہے۔میری
اس تڑپ کو جب آپ ختم نہیں کر سکتے تو پھر اسے مزید بڑھانے کا سبب بھی مت بنیں۔"
درشتگی سے کہتی وہ سخت ہاتھوں
سے اپنے بازوؤں پہ ٹھہرے ان کے ہاتھ پرے جھٹک گئی تو وہ رنج و غم کا مجسمہ بنے اپنی
جھٹکے ہوئے ہاتھوں کو دیکھتے رہ گئے۔