Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 41
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 41
"کوئی گھر میں نہیں ہے اس بات
کا کیا مطلب ہوا۔۔۔کیا تمہیں مجھ پہ یقین نہیں کیا تمہیں یہ لگتا ہے کہ تمہارے گھر
میں اکیلے ہونے کا میں فائدہ اٹھا آؤں گا۔"
غصہ اپنی جگہ مگر اس کی یہ
بات اسے صدمے سے چوڑ کر گئی۔وہ صدمے میں بھری آواز میں بولا۔
"کسی پہ کتنا بھی یقین کیوں
نہ ہو یہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ تنہا مرد و عورت کے بیچ تیسرا شیطان ہوتا ہے۔کب کس
پہ وه شیطان حاوی ہو جاۓ کوئی بھروسہ بھی تو نہیں۔"
اس کے تلخ الفاظ التمش کے
دماغ کو بھنبھوڑ کر رکھ گئے۔
"تو سیدھی طرح کیوں نہیں بولتی
کہ تمہیں مجھ پہ بھروسہ ہی نہیں۔تم میری بات کر رہی ہو نا بٹ یو نو وہاٹ بھروسہ تو
تمہارے اس آغا فارز کا بھی نہیں کہ کب اس پہ یہ شیطان حاوی ہو جاۓ اور وه اس تنہائی کا بھرپور
فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی رات کو حسین بنانے کی خاطر تمہارے ساتھ زبردستی۔۔۔"
چٹاخ۔۔۔
وه اپنی بات مکمل بھی نہ کر
پایا تھا جب پوری طاقت مجتمع کرتے ہوئے ایک زور دار طماچہ ایزل نے اس کے گال پہ دے
مارا۔وه تو گویا اس طماچے پہ دنگ ہی رہ گیا۔زبان لمحے بھر کے اندر گنگ پڑ گئی۔آنکھیں
تحیر سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔یہ لڑکی اسے تھپڑ مارے گی اس کے تو وہم و گمان میں بھی
نہیں تھا۔وه گال پہ ہاتھ رکھے اسے دیکھتا ہی رہ گیا۔
"ای۔۔۔زل۔۔۔"
حیرت کے مارے ٹوٹا پھوٹا سا
نام اس کے منہ سے خارج ہوا۔
"شٹ اپ۔۔۔جسٹ شٹ اپ۔۔۔کب سے
آپ کا لحاظ کر رہی تھی مگر اب بس۔۔۔بہت ہوا۔آپ کی ہمت بھی کیسے ہوئی آغا کے بارے میں
ایسی بکواس کرنے کی۔"
جواباً وه طیش میں آتی چلا
اٹھی۔