Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 48
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 48
"میں تمہیں اپنی زندگی میں
شامل کرنے کے لئے تیار ہوں شہزین۔"
یہ الفاظ جہاں اس کے لئے بولنا
بےحد محال ہوا تھا وہیں سننے والی کو لگا جیسے اسے نئی زندگی بخش دی گئی ہو۔چھری اس
کے ہاتھ سے نیچے جا گری اور وہ حیرت کا مجسمہ بنی یک ٹک حارث کو دیکھے گئی۔ایک دم سے
تو اسے یقین ہی نہ آیا کہ اس کی سماعتوں نے واقعی یہ جملہ سنا ہے جسے سننے کے لئے وہ
ترس گئی تھی۔
نہ صرف وہ بلکہ باقی سب کے
چہرے پر بھی خوشیوں کی لہریں دور پڑی تھیں مگر دو لوگ ایسے تھے جو حارث کو دکھ بھری
نگاہوں سے دیکھ رہے تھے اور وہ تھے اس کی ماں اور بہن۔
"تت۔۔۔تم سچ کہہ رہے ہو۔۔۔۔تم
واقعی میرے بنے کو تیار ہو۔۔۔۔سس۔۔۔۔سچ کہہ رہے ہو نا تم۔۔۔۔حارث مم۔۔۔میں۔۔۔ں ں۔۔۔"
وہ خوشی سر جھوم اٹھی اور
دروازہ کھولنے کو بھاگی مگر اپنی بات بھی مکمل نہ کر پائی تھی کہ دروازے کے قریب پہنچتے
ہی اسے ایک دم سے چکر آیا اور لہرا کر فرش پہ جا گری۔
اسے یوں بیہوش ہو کر گرتا
دیکھ حارث کے قریب کھڑے اندر جھانکتے اس کے اپنے چلا اٹھے اور دروازہ توڑنے بھاگے جبکہ
حارث اس کی بیہوشی سے بیگانہ وہیں کھڑا بس اپنے اس فیصلے میں جھکڑ کر رہ گیا جو اس
کی مجبوری ضرور تھا مگر اس کی خوشی ہرگز نہیں تھا۔
Boring
ReplyDelete