Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 49-50
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 49-50
"یہ بیہودگی نہیں بلکہ سچ ہے
ہالہ سوزین اور ارحم کی نہیں بلکہ میری بیٹی ہے۔میرا خون ہے میری اپنی سگی اولاد د
د۔۔۔۔چٹاخ۔"
اگلے ہی لمحے منہ پہ پڑنے
والا تھپڑ زناٹے دار تھا۔التمش کے اگرچہ چودہ طبق روشن کر گیا تھا وہ تھپڑ مگر اس کے
باوجود بھی وہ غصے میں ہرگز نہ آیا کیونکہ وہ خود کو اس سب کے لئے پہلے سے تیار کر
کے آیا تھا اور ابھی تو بس شروعات تھی۔
"ہائے میرے اللّه۔۔۔۔"
نرمین تو وہیں دل تھامیں بیٹھ
گئیں جبکہ رانیہ بھی آنکھیں پھاڑے کبھی گال پہ ہاتھ رکھے التمش تو کبھی اپنے باپ کو
دیکھے گئی جو اس وقت لاوا بنے کھڑے تھے۔
"ایک لفظ اور مت بولنا۔"
مکرم انگلی اٹھا کر اشتعال
سے بولے۔آنکھوں میں گویا لہو اتر آیا تھا۔وہ یہاں اس کا رشتہ طے کرنے بیٹھے تھے اور
وہ کیسی حقیقت ان کے سامنے کھول رہا تھا۔مکرم کا سر تو شرم سے جھکتا جا رہا تھا۔اس
حقیقت کو مہمانوں کے سامنے مزید بےپردہ ہوتا وہ نہیں دیکھ سکتے تھے۔
"آپ چاہیں آج مجھے سو تھپڑ
مار لیں مگر حقیقت پھر بھی یہی رہے گی کہ ہالہ میری اولاد ہے۔"
وہ چپ نہ رہا اور ڈھٹائی سے
بولا۔
"میں نے کہا ایک لفظ بھی۔۔۔۔یہ
سب کیا ہو رہا ہے نرمین،تمہارا بیٹا شادی شدہ ہے ایک بیٹی کا باپ ہے اور تم لوگ اپنے
اس بیٹے کے لئے میری کنواری بیٹی کی زندگی برباد کرنے چلے تھے۔"
نیلم خود بھی آگ بگولہ کھڑی
تھیں یہ جان کر کہ ان کا ہونے والا داماد جو کہ اب کسی صورت نہیں بننا تھا ایک بچی
کا باپ نکلا۔
Ye fasool novel kab katam hoga
ReplyDeleteSai farig writer ha fasool story
ReplyDeleteSalam dear
ReplyDeleteNext epi kb upload kre gi ap nd plz agha nd zimal ko alag mt kijie ga plzzzz 🙏🥺😥