Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 54
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 54
"فارز نے بھی تمہارے ساتھ بہت
غلط کیا ہے۔محبت میں دھوکہ کیا ہے۔تمہاری عزت تمہاری امانت تھی ان کے پاس جس میں انہوں
نے خیانت کر ڈالی۔
تمہاری عزت کو خراب نہیں کرنا
چاہیے تھا انھیں۔مر جانا چاہیے تھا پر تمہاری عزت پہ حرف نہیں آنے دینا چاہیے تھا مگر
یہاں وہ ہماری نظروں سے گر گئے ایزل۔۔۔"
وہ خفا تھی شدید غصہ تھا اس
شخص پہ جس نے اس کی بہن کی آبرو کو بےآبرو کر ڈالا۔
"پر انہوں نے بھلے ہی غلط کیا
بلکہ گناہ کیا مگر پھر بھی میں چاہتی ہوں کہ تم اپنی ساری زندگی ان کے ساتھ گزارو۔
وہ تم سے بےانتہا پیار کرتے
ہیں اس سے میں آج بھی انکاری ہرگز نہیں ہوں اور پھر ان حالات کا تقاضا بھی تمہارا اور
ان کا ایک ہو جانا ہی ہے۔
تم امید سے ہو اور اس بچے
کے فادر وہ ہیں اس کے بعد تو تم دونوں کا ایک نہ ہونا سب سے بڑی حماقت ہے مگر بابا۔۔۔۔۔بابا
تمہیں فارز کو نہیں سونپنا چاہتے۔میں کیسے سمجھاؤں انھیں کہ جو غلطی میں نے کی ہے وہی
غلطی وہ مت کریں۔
خاص کر ان حالات میں تو سوچیں
بھی نا۔۔۔اور بس تمہارا ہاتھ ان کے ہاتھ میں دے دیں۔"
جتنی ہی خفا سہی ان سے مگر
پھر بھی وہ ایزل کو ان ہی کے ساتھ دیکھنا چاہتی تھی۔جب ایزل خود سب جانتے ہوئے بھی
آغا فارز سے ان کے ساتھ کی بھیک مانگنے آئی تھی تو پھر انعم کیسے اختلاف کرتی۔
جب ایزل خود اس بچے کے بعد
بھی آغا فارز کا ساتھ چاہتی تھی بھلے اس بچے کے لئے ہی چاہتی تھی تو پھر انعم کیسے
کوئی مخالفت کرتی وہ بھی ایزل کے ساتھ ہی تھی۔
Next episode....?
ReplyDelete