Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 59
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 59
"یہ ہاتھ تو اب تاعمر نہیں
چھوڑوں گا جان من۔"
وہ ہاتھ مزید زور سے پکڑتے
شوخی سے گویا ہوئے۔
"اہم اہم میں یہیں موجود ہوں
جناب۔"
حارث نے قدرے زور سے گلا کھنگارا۔
"تو میں تجھ سے ڈرتا ہوں کیا،میرا
تو جب جی چاہے گا جیسے چاہے گا اپنی بیوی سے اظہار محبت کروں گا۔تو چپ کر کے اپنا کام
کر۔"
آغا فارز اس کی موجودگی کو
بنا خاطر میں لاتے بولے۔
"مگر مجھ معصوم کا خیال کر
لے میرے دل پہ کیوں چھریاں چلا رہا ہے۔میرے حالات سے تو تو اچھی طرح واقف ہے۔اس لئے
میرے سامنے اپنی بیوی سے یہ لاڈ پیار کرنے سے پرہیز کیا کر میرے بھائی۔"
حارث نے مصنوعی مسکینیت چہرے
پہ سجاتے ہوئے کہا۔ہاتھ اپنا کام کر رہے تھے۔
"کیوں تمہاری دکھتی رگ کو مزید
چوٹ پہنچتی ہے کیا۔"
آغا فارز نے چپ کرنے کی بجاۓ اسے مزید چھیڑا جبکہ ایزل
کبھی آغا فارز تو کبھی حارث کو بحث کرتا دکھتی رہی۔
"جب جانتے ہو تو پوچھ کیوں
رہے ہو۔"
وہ اک ٹھنڈی آہ بھرتا بولا۔
"کیا آپ دونوں ایک دوسرے کو
طنز کرنا بند کریں گے۔"
ایزل نے ہی مداخلت کرتے ہوئے
انہیں چپ کروانا چاہا۔
"جی بلکل کر سکتے ہیں کیونکہ
وہ کیا ہے نا اب آپ کی بینڈ ایج تقریباً ہو ہی چکی ہے۔"
آغا فارز نے بتایا۔
"کیا سچ میں۔۔۔؟"
وہ حیران ہوئی تو دونوں بیک
وقت ہنس پڑے اور ان دونوں کے ہنسنے پہ اسے سمجھنے میں دیر نہ لگی کہ ان لوگوں نے اس
کا درد سے دھیان بٹانے کے سبب ہی یہ باتیں شروع کی تھیں۔
"کتنے چالاک ہیں یہ دونوں۔"
وہ منہ ہی منہ میں بدبدائی
GHULAM ABBAS
ReplyDeletePlease jaldi post kiya karen
ReplyDeleteIsha gill. Kyun k mujhe maut parti hai ab likhte hue aur logon ka interest bhi to khatam ho gya hai ak tm hi pagal ho jo meri fan ho aur epi ka wait krti ho..
Delete