Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 60
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 60
"ارے جانا کہاں ہے تمہاری وہ
ایزل ہے نا۔۔۔۔جس کے پیچھے تم نے ہم سے ناراضگی مول لے لی تھی کہ شادی کروں گا تو بس
اسی سے کروں گا ورنہ گھر چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔ارے وہ تو خود گھر میں نہیں تھی دفعان
ہو چکی ہے گھر سے وہ بھی فارز کے ساتھ۔نکاح ہوگیا ہے دونوں کا۔"
"وہاٹ۔۔۔"
اس بات پہ سب سے پہلے جو حیران
کن ری ایکشن آیا وہ رانیہ کی طرف سے آیا۔رانیہ کو تو گویا حیرت و بےیقینی کا جھٹکا
لگا تھا۔وہ ایک دم سے چلا اٹھی اور ہاتھ میں پکڑی پلیٹ نیچے جا گری۔ساری فرائیز یہاں
وہاں بکھر گئیں۔
"نن۔۔۔نکاح۔۔۔۔یہ آپ کیا کہہ
رہی ہیں۔ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔"
اس کے چہرے پہ تو بےیقینی
ہی بےیقینی تھی۔
"جی ماما یہ آپ کیا کہہ رہی
ہیں ایسا بھلا کیسے ہو سکتا ہے۔"
اب التمش کو بھی تو انجان
بننے کا ناٹک کرنا ہی تھا سو رانیہ ہی کی طرح تاثرات دیتا بولا۔
"بلکل یہی۔۔۔۔یہی تاثرات تھے
میرے بھی ارے میں تو بلکہ یہ سن کر باقاعد صوفے سے ہی اچھل پڑی تھی مگر یہی سچ ہے۔
وہ جو ایزل تھی نا میسنی گھنی۔۔۔۔یہاں میرے بیٹے کو اپنے پیچھے لگا رکھا تھا اور وہاں فارز سے چکر چلاتی پھر رہی تھی۔"
Labon pe thehri Dua ho Tum writer plz next the episode
ReplyDelete