Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 65
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 65
"اور جانتی ہو یہ گلاب اور
کینڈلز کی سجاوٹ تم سے کیا کہنا چاہ رہی ہے۔۔۔؟"
اب کی بار بھی ایزل نے نفی
میں سر ہلا دیا۔
"یہ تمہیں بتانا چاہ رہی ہے
کہ آج تم اور میں اپنی رات کو ان کے بیچ و بیچ حسین بنانے والے ہیں۔ہمارے نکاح کی پہلی
رات جو ہم نے سپوئل کر دی اسے یہاں یادگار بنانے والے ہیں۔اس کمرے میں رہنے کا آغاز
اپنی محبت سے کرنے والے ہیں۔
وہ خواہشیں جو ہم اپنی پوری
نہ کر سکے یا جنھیں اپنے غموں کی بھینٹ چڑھا دیا انھیں یہاں اس گھر میں پورا کرنے والے
ہیں۔
ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے
کہ اس کے نکاح کی رات اس کی زندگی کی خوبصورت ترین راتوں میں سے ایک ہو خاص کر تب جب
ہمسفر اپنا محبوب ہو مگر تمہاری اس خواہش کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی پر میں ہر زیادتی
کا ازالہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ خواہش تو میری بھی تھی تو بولو پھر کیا بناؤ گی اس
رات کو میرے سنگ حسین۔
وہ پل جو ایک دوسرے سے دور
روٹھنے منانے میں برباد ہو گئے ان لمحوں کو واپس لا کر میرے ساتھ انھیں خوبصورت طریقے
سے منانا چاہو گی۔"
انہوں نے اس کے گرے نگینوں
میں جھانکتے ہوئے مخموریت سے پوچھا تو وہ گو کہ جھینپ رہی تھی سو لب کاٹتی ان کے سینے
میں منہ چھپا گئی۔آغا فارز تو اس کی اس ادا پہ قربان ہی ہو گئے۔
انھیں لگتا تھا کہ انھیں ایزل
ہر حال میں ہی بےحد حسین لگتی ہے مگر وہ غلط تھے سب سے زیادہ حسین تو انھیں وہ یوں
شرماتی ہوئی لگ رہی تھی۔
"میری شرمیلی بیوی۔"