Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 66
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 66
"رشتہ ایک ہو یا ہزاروں،محبت
پہلے سے بےانتہا ہے۔"
ایزل اٹھلا کر بولی۔
"ویسے بیگم آپ کے مجھ سے بھی
تین تین بلکہ چار چار رشتے ہیں محبتیں تو ادھر بھی زور و شور سے بڑھ جانی چاہییں۔"
وہ ایزل کے قریب ہوتے قدرے
آہستگی سے بولے کہ بس وہی سن پاۓ۔
"جیسے کہ۔۔۔؟"
وہ اٹھ کھڑی ہوئی اور ان کے
قدم سے قدم ملاتی پوچھنے لگی۔
"جیسے کہ کزن کا رشتہ پھر دوست
کا رشتہ پھر عاشق و محبوبہ کا رشتہ یعنی محبت کا رشتہ،سب سے بڑا رشتہ۔اور پھر اس کے
بعد سب سے اہم و معتبر رشتہ یعنی میاں بیوی کا رشتہ۔"
انہوں نے شوخی لئے پوری تفصیل
سے سارے رشتے گنوائے۔
ویسے ایک رشتہ آپ بھول گئے۔۔۔انسانیت
کا رشتہ۔"
پاس سے گزرتی لاریب نے لقمہ
دیا۔
"اور ہاں اتنے رشتے گنوا رہے
ہیں لائن لگی پڑی ہے رشتوں کی تو ایک آدھ رشتہ میری طرف بھی بھیج دیں وہ کیا ہے نا
پڑھائی میں آج کل من نہیں لگ رہا اور ہماری دیسی ماؤں کا تو آپ کو پتا ہے کہ لڑکی پڑھے
نہ تو اس کا رشتہ کروا دیتی ہیں وہ بھی رکشے والے سے۔"
وہ مظلومیت سے گویا ہوئی۔ایزل
نے اسے گھوری ڈالتے ہوئے اسے کس کے کہنی ماری جبکہ آغا فارز ہنس پڑے۔