Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 68
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 68
"ارے بابا ٹھیک ہی تو کہہ رہا
ہوں،دونوں ہی لینے پڑیں گے کیونکہ ابھی ہم اس حقیقت سے لاعلم ہیں کہ بےبی بوائے ہو
گا یا بےبی گرل۔"
انہوں نے جلدی سے وضاحت پیش
کی۔
"مگر دوسرے کا کیا کریں گے
وہ تو بیکار جاۓ گا نا۔"
اس نے ان کی توجہ اس طرف بھی
کروائی۔
"کیوں بیکار جاۓ گا،ہو سکتا ہے وہ ہمارے اگلے
بےبی کے کام آجاۓ۔"
وہ مزے سے بولے تو اس بار
ایزل جھینپ گئی اور رخ پھیر گئی۔
"جو دل چاہتا ہے کریں۔"
اور شرما کر انھیں اپنی مرضی
کا کہتی اپنا سیٹ اٹھاۓ سیلز گرل کے پاس چلی آئی۔
"اسے پیک کر دیں۔"
سیٹ اسے تھما کر بولی تو سیلز
گرل نے اسے مسکرا کر دیکھا جس پہ ایزل ٹھٹکی۔
"کیوں مسکرا رہی ہو تم۔؟"
وہ پوچھے بغیر نہ رہ سکی۔
"اپنی دعا پہ مسکرا رہی ہوں۔"
"کیسی دعا۔؟"
ایزل نے دلچسپی لئے پوچھا۔
"یہی کہ اللّه آپ کو ٹوینز
دے۔"
اور یہ کہہ کر وہ یہ جا وہ جا جبکہ ایزل ہکا بکا منہ کھولے رہ گئی اور اسی دوران اسے کسی کا زوردار قہقہ سنائی دیا تھا۔اسے جاننے کی ضرورت تو نہیں تھی مگر پھر بھی اس نے پلٹ کر دیکھا تو آغا فارز اس کی طرف دیکھتے ہوئے زور زور سے ہنس رہے تھے۔