Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 69
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 69
"میری بیوی کے خلاف میں مزید
اب ایک لفظ نہیں سنوں گا۔اگر تھوڑی سی شرم آپ کے اندر موجود ہے تو لب بستگی اختیار
کر لیں کیونکہ اس وقت بہتر آپ کے لئے یہی ہے۔"
وہ وارننگ دیتے خطرناک تیور
لیے بولے جبکہ قدرے فاصلے پہ کھڑا وہ شخص جو نظریں پھیر چکا تھا ایک دم سر اٹھا کر
دوبارہ سے دیکھنے لگا۔
"ورنہ کیا کریں ہے آپ۔۔۔میری
ذات پہ کیچر اچھالیں گے۔؟"
مقابل پہ ان کی دھمکی کا رتی
بھر اثر نہ ہوا الٹا وہ مزید ہٹیلے پن سے پوچھنے لگی بلکہ انھیں دانستہ بھڑکانے کی
کوشش کرنا چاہی۔
"میں لڑکیوں کی بہت عزت کرتا
ہوں محترمہ ان کے ساتھ غیر مناسب الفاظ جوڑنا میری فطرت نہیں۔میرے بڑوں نے میری تربیت
ایسی کی ہے کہ میرے لہجے اور میری نگاہوں میں ہر لڑکی قابل عزت ہے۔
میں آپ کے متعلق کوئی بھی
سخت یا غیر مناسب لفظ استعمال کر کے آپ کی طرح خود کو گرانا نہیں چاہتا محض اتنا بتا
رہا ہوں کہ اگر میرا لہجہ اونچا ہوگیا تو یہ میرے لئے نہیں بلکہ آپ کے لئے شرم کی بات
ہوگی۔
آپ نے میری بیوی پہ انگلی
اٹھائی ہے اور اپنی بیوی کے اوپر انگلی اٹھانے والوں کی صرف انگلی ہی نہیں پورے کا
پورا ہاتھ توڑنے میں بھی میں قباحت محسوس نہیں کروں گا مگر پھر وہی بات کہ وارننگ دے
رہا ہوں سمجھ جائیں۔"
وہ انگلی اٹھا کر دھمکی آمیز
لہجے میں بولے تو وہ برداشت کے گھونٹ بھر کر رہ گئی۔