Labon Pe Thehri Dua Ho Tum By Isha Gill Episode 70
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum By Isha Gill Episode 70
"تم۔۔۔۔تم مجھ پہ ہاتھ اٹھاؤ
گے وہ بھی اس دو ٹکے کی لڑکی کے لئے۔"
وہ حیرت و تنفر سے بولی۔
"اگر تم نے اپنی زبان کو لگام
نہ دی تو میرا یہ ہاتھ واقعی اٹھ جاۓ گا۔"
وہ خطرناک تیور لئے بولا۔
"ہاں تو رک کیوں گئے۔۔۔مارو۔۔۔مارو
مجھے۔اٹھاؤ مجھ پہ ہاتھ۔"
وہ اسے گویا چیلنج کرتی بولی۔
"مجھے اس کام پہ مجبور مت کرو
جس سے مجھے نفرت ہے۔"
یعنی وہ کہنا چاہتا تھا کہ
اسے عورت پہ ہاتھ اٹھانا زہر لگتا ہے۔
"فضول بات مت کرو حارث،اس کا
دماغ خراب ہے کم از کم تم تو ہوش کے ناخن لو۔"
مگر زرین نے اسے سختی سے وارن
کر دیا کہ خبردار جو تم نے ایسی حرکت کی۔
"تو پھر اسے چپ کروا لیں ورنہ
اگر میں بھی بےلحاظ ہوگیا تو سر پکڑ کے روۓ گی یہ۔"
وہ پہلے ہی وارن کرتا بولا۔
"تم دونوں ہی چپ کر جاؤ خدا
کا واسطہ ہے۔"
زرین نے باقاعدہ ہاتھ جوڑے۔
"چپ۔۔۔۔ہرگز نہیں،آج تو میں
ہرگز چپ نہیں کروں گی۔آپ دونوں ماں بیٹے نے مجھے دھوکے میں رکھا ہے۔پاگل بنایا ہے مجھے۔آج
تمہیں مجھے بتانا ہوگا کہ آخر کیوں فریب رچا رہے ہو تم میرے ساتھ۔میرے ہوتے ہوئے تم
اس لڑکی کے ساتھ کیوں ہو تعلق میں بولو۔۔۔شرم نہیں آتی تمہیں مم۔۔۔مجھے۔۔۔ے ے۔۔۔۔"
اس نے پھر سے حارث کی شرٹ
کو مٹھیوں میں جھکڑ لیا اور جھنجھوڑنے لگی۔چلا چلا کر بولنے لگی مگر پھر بولتے بولتے
ایک دم سے اس کی زبان لڑکھڑائی۔نہ صرف زبان بلکہ وہ خود بھی لڑکھڑا کر رہ گئی۔اس کی
آنکھوں کے سامنے وہی اندھیرا پھر سے چھا گیا جو آدھا گھنٹہ قبل چھایا تھا۔
پھر سے سر بری طرح چکرا کر
رہ گیا تھا اس کے ساتھ اس کا باقی وجود بھی۔اس سے قبل کہ وہ چکرا کر گرتی حارث نے بروقت
اسے سنبھالا۔