Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 71
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 71
"مجھے تم سے صرف پیار نہیں
چاہیے،تمہاری مخلصی تمہاری صداقت تمہاری وفاداری بھی چاہیے۔۔۔۔مجھے یہ سب چاہیے ارحم۔"
وہ اس کے سینے سے انگلی ہٹا
چکی تھی اور اب ان گی انگلیوں پہ یہ تین چیزیں گنواتی بولی تو ارحم گویا اس کی ان تینوں
خواہشات پہ بھونچکا سا رہ گیا۔
"تم۔۔۔۔۔نور تمہیں لگتا ہے
کہ میں تمہارے ساتھ مخلص نہیں ہوں۔"
وہ بولا تو آواز صدمے سے چوڑ
تھی۔
"تمہیں لگتا ہے کہ میں ہمارے
رشتے کو جھوٹ کے نوالے کھلا کر بڑا کر رہا ہوں۔"
آواز لڑکھڑائی تھی۔
ہاں اس نے سوزین کو کچھ بھی
بتایا نہیں تھا جو بھی وہ جاننا چاہتی تھی مگر کچھ جھوٹ بھی تو نہیں بولا تھا۔وہ جھوٹ
نہیں بولنا چاہتا تھا تب ہی تو خاموش تھا۔
"تمہیں لگتا ہے کہ میں تم سے
بےوفائی کر رہا ہوں۔۔۔۔اوہ مائی گاڈ نور۔۔۔۔"
وہ نفی میں سر ہکلاتا افسوس
سے کہتا اپنا سر پکڑے بیٹھ چکا تھا۔