Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 72
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 72
"میں تمہیں برباد کر دوں گی
فارز۔"
اک اور دھمکی۔
"میں تمہاری دھمکیوں سے نہیں
ڈرتا مایا۔۔۔تم جیسی لڑکی اپنی خواہش پوری نہ ہونے کے بعد یوں ہی کرے گی مجھے اندازہ
تھا۔"
وہ تاسف سے بولے۔
"تم میرے لئے حامی بھر لیتے
تو میں تمہارے لئے اس دنیا سے لڑ جاتی فارز صرف تمہاری بن کر رہتی مگر اب۔۔۔۔اب میں
تمہارے لئے نہیں بلکہ تم سے لڑوں گی وہ بھی ڈنکے کی چوٹ پہ۔"
وہ چیلینج کرنے والے انداز
میں بولی۔
"اس دنیا سے لڑنے کے لئے مجھے
کسی کے ساتھ کی ضرورت ہے بھی نہیں۔میں اپنی ہر لڑائی اکیلے لڑ سکتا ہوں اور ویسے بھی
اس کی نوبت کبھی آئے گی ہی نہیں۔"
وہاں پرواہ کس کو تھی۔
"ابھی بھی موقع ہے فارز میرا
ہاتھ تھام لو،میں طلاق لے لوں گی اور پھر تم اور میں ہنسی خوشی رہیں گے۔"
وہ پل بھر کے لئے تمام غصہ
ایک طرف رکھتی لجاحت سے بولی۔
"تمہیں طلاق لینی ہے شوق سے
لو مگر میرے لئے طلاق لینے کی اجازت میں تمہیں
ہرگز نہیں دیتا۔اور رہی بات ہنسی خوشی زندگی جینے کی تو پلیز مایا میں اب تیسری بار
ناکام شادی کا تغمہ حاصل نہیں کرنا چاہتا۔"
ان کی آخری بات مایا کو آگ
ہی لگا گئی یعنی وہ یہ کہہ رہے تھے کہ مایا کے ساتھ ان کی شادی کامیاب جا ہی نہیں سکتی۔