Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 78
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 78
"آپ کیا لگتے ہیں پیشنٹ
کے۔؟"
اس نے فائل کھول کر
مطلوبہ صفحہ نکالتے ہوئے پوچھا اور عجیب نظروں سے اس شخص کو دیکھا جو اپنا مکمل
چہرہ چھپائے ہوئے تھا۔
"میں پیشنٹ کا ہسبنڈ ہوں۔"
وہ مسکرا کر بولا جبکہ
نرس الجھی کہ کوئی بیوی ابارشن کے لئے اپنے شوہر سے دستخط کرنے کی ایسے ریکویسٹ کیوں
کرے گی جیسے شہزین کر رہی تھی۔
"اوکے یہاں دستخط کر دیں۔"
اسے کیا کوئی کسی کا کچھ
بھی لگے۔
"اوکے۔"
یاور نے فوراً راضی ہوتے
ہوئے دستخط کر دیے جبکہ نرس یہ دیکھ کر حیران ہوئی کہ پیشنٹ تو اسے یاور کہہ رہی
تھی جبکہ یہ یہاں حارث کے نام سے دستخط کر رہا ہے۔
وہ اتنا بیوقوف نہیں تھا
کہ اپنے نام سے دستخط کرتا۔اس نے بھی کوئی کچی گولیاں نہیں کھیلی تھیں۔
"سنیں اس فائل کی ایک ڈپلیکیٹ
مجھے بھی مل سکتی ہے۔؟"
نرس جانے لگی تو یاور نے
پوچھا۔
"ظاہر سی بات ہے آپ کو بھی
ملے گی۔ایک فائل آپ کے پاس رہے گی اور ایک ہوسپٹل کی انتظامیاں کے پاس۔"
نرس کے نزدیک وہ شہزین کا
شوہر تھا تو فائل اس کے پاس جاتی یا شہزین کے ایک ہی بات تھی۔
"تھینکس۔"
یاور نے دل ہی دل میں
مسکراتے ہوئے شکریہ ادا کیا کیونکہ یہ فائل ایک بہت بڑا ثبوت تھی جو یاور کے پاس
ہونا بہت ضروری تھا۔