Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 82
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 82
"زیادہ سوال مت کرو اور
بازو اوپر کرو۔"
انہوں نے آنکھیں دکھائیں
تو اس نے ناسمجھی سے انھیں دیکھتے ہوئے اپنے بازو اوپر اٹھا لئے مگر سمجھ کا جھٹکا
اسے تب لگا جب انہوں نے اس کی شرٹ اوپر اٹھائی۔
"یہ کیا کر رہے ہیں آپ۔؟"
اس نے جھٹ اپنے بازو نیچے
کرتے ہوئے اپنی شرٹ بھی واپس نیچے جھٹکی۔
"وہی جو کرتے ہوئے تمہارے
ہاتھ ٹوٹ رہے ہیں۔شرافت سے کپڑے بدلو ورنہ یہ کام میں سر انجام دے لوں گا۔"
انہوں نے دھمکی لگائی اور
یہ دھمکی کھوکھلی ہرگز نہیں اس کا ایزل کو بخوبی اندازہ تھا تب ہی ساری انا جھٹکتی
بولی۔
"میں کر لوں گی آپ جائیں یہاں
سے۔"
اس نے بھی اکڑ دکھائی مگر
مان گئی۔
"کر لوں گی نہیں بلکہ کر
رہی ہوں۔۔۔پانچ منٹ بعد تم مجھے یہاں سے باہر نظر آؤ وہ بھی اس گاؤن کے ساتھ۔"
انہوں نے گاؤن اتار کر اس
کی طرف اچھالی اور خود پلٹ گئے۔ایزل نے منہ سے ٹکرا کر نیچے گرتی گاؤن کو بروقت
پکڑا اور جبڑے بھینچتی نم آنکھوں کے ساتھ زور سے بند کیے گئے دروازے کو دیکھتی
کپڑے بدلنے لگی۔
"سنگدل آدمی۔"
بڑبڑانا نہیں بھولی تھی۔