Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 85
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 85
"یہ مووی کافی چیپ ہے
تمہارے دیکھنے والی نہیں۔میں اکیلا جا کر دیکھ آؤں گا اس طرح اس تحفے کی بےقدری بھی
نہیں ہوگی۔"
وہ ایزل کو ڈانٹنے کے بعد
آخر میں غیر سنجیدگی سے بولے تو ایزل کا منہ کھل گیا۔
"کیا کہا۔آپ میرے بغیر دیکھ
آئیں گے۔۔۔آپ نے سوچا بھی کیسے۔"
وہ آغا فارز کے بال
جھپٹنے کو ہوئی جب وہ جلدی سے بچاؤ کی خاطر پیچھے ہٹیں۔
"یار تمہارا ہی تو سوچ رہا
ہوں۔۔۔میری اتنی معصوم شریف باحیا بیوی ایسی مووی دیکھ کر خراب ہی نہ ہو جاۓ۔۔۔۔میرا کیا ہے میں پہلے
بھی کچھ کم خراب نہیں،تھوڑا مزید بھی ہو جاؤں گا تو خیر ہے۔"
وہ اپنی ہنسی ضبط کرتے
بولے۔
"اس وقت تو آپ مجھے واقعی
بہت فضول اور خراب انسان لگ رہے ہیں۔مجھے پتا ہے حارث بھائی ہمیں کسی چیپ مووی کے
ٹکٹس نہیں دے سکتے۔صاف صاف بولیں آپ کا دل نہیں چاہ رہا جانے کا۔"
وہ منہ بسور کر کہتی ٹکٹس
کو مروڑ کر ڈسٹ بین میں پھینکنے لگی۔
"ارے ارے میری جان اتنا
غصہ۔۔۔۔"
انہوں نے جلدی سے اس کے
ہاتھوں کو روکا۔
"تم تو مجھے تنگ بھی نہیں
کرنے دیتی۔مذاق کر رہا تھا یار۔۔۔"
انہوں نے اس کا پھولا
چہرہ ہاتھوں میں سموتے ہوئے کہا۔
"بات مت کریں آپ مجھ سے۔"
اس نے ان کے ہاتھوں کو
جھٹکنا چاہا۔