Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 90
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 90
"جانتی ہو تمہیں بچوں کی
طرح ٹوٹ کر پیار کیوں کرتا تھا کیونکہ میرے اندر اپنی اولاد کی تڑپ تھی۔
بہت دل چاہتا تھا ایزل کہ
میرے پاس بھی ایک بچہ ہو جو میرا ہو۔جس کے ننھے ننھے ہاتھوں سے میں کھیلوں۔اس کے
پھول سے گالوں پہ بوسہ دوں وہ روۓ تو اسے گود میں اٹھا لوں۔
مگر کوئی نہ تھا۔۔۔کئی
بار شکوہ کیا کہ کیا تھا جو رب مجھے ایک ننھی سی جان بخش دیتا اپنی نعمت یا رحمت
سے نواز دیتا مگر کہتے ہیں نا کہ ہم تو وہ سوچ ہی نہیں سکتے جو اس رب نے ہمارا لئے
سوچ رکھا ہوتا ہے۔
ایزل اللّه نے مجھے اپنی
نعمت یا رحمت سے اس لئے نہیں نوازا کیونکہ اسے مجھے میری اولاد ربیعہ یا عروسہ سے
نہیں بلکہ تمہارے بطن سے دینی تھی۔میری محبوب بیوی کے بطن سے۔
اس نے تب یہ خوشی نہ دی کیونکہ
یہ خوشی تو اسے اب دینی تھی۔میرا بچہ اس دنیا میں میری ایزل کے وجود کا حصہ بن کر
آئے گا۔"
ان کی آنکھوں میں ابھی تک
نمی ٹھہری ہوئی تھی۔