Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 89
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 89
"بلکہ اگر کوئی پوچھے کہ
آر یو ایکسپیکٹنگ تو کہہ دینا کہ ہاں عنقریب تم ٹوئنز بےبیز لانی والی ہو۔ایک جونیئر
ایزل اور ایک جونیئر فارز۔"
اب کی بار انہوں نے شرارتی
موڈ اپنا کے اس کی گھبراہٹ کو بھگانا چاہا۔
"آغا ا ا ا۔۔۔یہ بات مت کیا
کریں کتنی بار کہا ہے۔"
وہ مسکرانے کے ساتھ چڑتی
ہوئی بولی۔
"کیوں۔۔۔۔کیوں نہ بولوں،میں
تو بولوں گا اور بار بار بولوں گا کہ جونیئر ایزل اور جونیئر فارز ایک ساتھ ہی اس
جہاں میں تشریف لائیں گے اور پھر دیکھنا اس گاڑی میں ایک تمہاری اور ایک میری گود
میں بیٹھا کرے گا۔
ایک میرے اور ایک تمہارے
ساتھ سویا کرے گا۔ایک تمہارا اور ایک میرا چمچہ ہوگا سو بتاؤ تمہیں کس کے ساتھ اپنی
ٹیم بنانی ہے۔جونیئر فارز کے ساتھ یا جونیئر ایزل کے ساتھ۔"
انہوں نے ایزل کی ناک
دباتے ہوئے مدھم سی ہنسی ہنستے ہوئے پوچھا۔
"کیا ایک ایک کی رٹ لگا
رکھی ہے۔چپ کر جائیں ورنہ ایک لگا دوں گی یہاں۔"
ایزل نے شرم اور مصنوعی
غصے سے انھیں گھورتے ہوئے واقعی ایک تھپڑ ان کے بازو پہ رسید کا۔
"ایک ایک کی نہیں دو دو کی
رٹ۔۔۔لگتا ہے آج تم نے اپنے کان صاف نہیں کیے۔یہ لو کاٹن سٹک اور اچھے سے صاف کر
لو تا کہ ایگزامنر جو بھی انسٹرکشنز دے ایگزام کے حوالے سے وہ تمہیں سنائی پڑ جائیں۔"
آغا فارز نے کاٹن سٹک
نکال کر اس کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا تو ایزل نے دانت کچکچا کے انہیں دیکھا اور کاٹن
سٹک لے کر ڈیش بورڈ پہ پٹخی۔
"ویسے میں کیا سوچ رہا تھا
کہ ہر سال اگر ہمارے ٹوئنز ہو جائیں تو چھ سال میں ہماری درجن بھر کی ٹیم تو بن ہی
جاۓ گی۔پھر اس ٹیم کو دو حصوں میں ڈیوائیڈ کریں گے۔جو زیادہ شرارتی ہوگی اسے
بورڈنگ میں داخل کروا دیں گے۔
ظاہر ہے اب اپنی بیگم کی
ننھی سی جان پہ اتنا ظلم تو نہیں کروں گا۔آخر کو اتنے بچے کیسے سنبھال پاۓ گی۔"
سنجیدگی سے اپنی سوچ ایزل
کو بتاتے ہوئے انہوں نے آخر میں شرارت بھری نگاہوں سے ایزل کو دیکھتے ہوئے اس سے
ہمدردی ظاہر کی۔
"اللّه اللّه۔"
جبکہ ایزل کا جی چاہا
اپنا سر پکڑ لے۔