Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 101
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 101
"تمہیں حق ہے اکانشہ کہ
جتنا میں نے تمہیں تڑپایا ہے تم بھی مجھے اتنا ہی تڑپا لو مگر تم سے دوری کی تڑپ
نہیں برداشت کر پاؤں گا میں۔
میں تمہاری ہر تکلیف ختم
کر دوں گا میں تمہیں اتنا پیار دوں گا اتنا پیار کہ تمہارے دل سے گزرے وقت کی ہر
گرد مٹ جاۓ گی۔"
وہ ایک ہاتھ اس کی گال
اور دوسرا گردن پہ رکھے پیار سے سہلاتا بولا۔
"میری وجہ سے تم پہ گزری
ہر تکلیف کا ازالہ کر دوں گا میں۔اب نہیں تڑپنے دوں گا تمہیں بلکہ اب تو ماہر تمہیں
اور اپنے بیٹے کو دنیا کی ہر وہ خوشی دے گا جس کے تم دونوں حقدار ہو۔
اکانشہ تمہیں اندازہ ہی
نہیں ہے کہ تم نے انو کی صورت میں مجھے آج کس قدر خوشی سے نوازا ہے۔تم ماں بننے کے
احساس سے واقف ہو نا تو شاید اندازہ کر ہی رہی ہو گی کہ باپ بننے کا احساس کیا
ہوتا ہے۔
میں بھلے ہی اس وقت میں
تمہارے پاس نہ تھا بھلے ہی برسوں بعد مجھ پہ یہ انکشاف ہوا ہے کہ میں ایک بیٹے کا
باپ ہوں مگر مجھے یہی محسوس ہو رہا ہے جیسے میں آج باپ بنا ہوں کیونکہ یہ احساس ہے
ہی نیا اور انوکھا۔"