Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 104
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Novel By Isha Gill Episode 104
"تھوڑی شرم کر لو
مسز۔۔۔تمہارے کزن کی بیوی تیسری دفعہ ماں بن گئی اور تم دوسری دفعہ بننے میں اتنے
نخرے دکھا رہی ہو۔"
وہ ان کی باتیں سن چکے
تھے۔
"شرم ہی تو کر رہی ہوں آغا
تب ہی تو نہیں بن رہی۔"
وہ اپنی مسکراہٹ دبا کر
بولی۔
"اس شرم کی جس دن میں نے ایسی
کی تیسی کر دی پھر دیکھنا بچوں کی لائن لگ جاۓ گی۔"
وہ اس کی کلائی ہولے سے
مروڑتے بولے۔
"ابھی تو میں خود بچی ہوں
اتنا ظلم کریں گے آپ مجھ پہ۔"
وہ معصوم سی شکل بناتی
بولی۔
"ظلم نہیں ڈارلنگ۔۔۔پیار
کروں گا اور بچی تو تم قسم سے کہیں سے نہیں ہو یہ کوئی مجھ سے پوچھے۔۔۔پوری بم ہو
تم۔"
وہ اس کا حسین بدن اور
فگر دیکھتے بولے جبکہ ایزل ایسی تعریف پہ شرم سے سر جھکا گئی۔
"بولو کب منظوری دو گی
دوسرا بےبی لانے کی۔"
وہ اس کی لبوں کی طرف
ہاتھ لے جاتے بولے۔
"بہت شوق چڑھا ہے پھر سے
باپ بننے کا۔۔۔"
یہ آواز ایزل کی نہیں تھی
وہ ٹھٹکے۔سر اٹھایا تو ماں کو سخت تیور لئے اپنے قریب پایا۔وہ محب کو لئے کھڑی تھیں۔
"ماما۔۔۔میں وہ۔۔۔میں
تو۔۔۔"
وہ سٹپٹا سے گئے۔ایزل بھی
شرم سے پانی ہوئی۔
"میں وہ کیا ہاں۔۔۔۔بچی کا
کوئی خیال ہے یا نہیں بس اپنے ہی ارمان پورے کرنے کی پڑی ہے۔ارے پہلے ایک کو تو
سنبھالنے دو اسے۔خبردار جو ابھی اس سے منظوری لی تو۔"
شائستہ نے یہ کہتے ہوئے
محب کو ایزل کی بانہوں میں دیا۔
"وہ منظوری دے گی تو لوں
گا نا۔۔۔ایسے کیسے کر سکتا ہوں اپنی مرضی۔"
وہ بیچارگی سے بولے تو ایزل
کو اندر ہی اندر بہت ہنسی آئی۔
"اب آپ نے مجھے اس بارے میں
تنگ کیا تو میں اب سے پھپھو کو ہی آپ کی شکایت لگایا کروں گی۔پتا ہے پھپھو ہر وقت
تنگ کرتے رہتے ہیں۔"
ایزل نے بعد میں تو کیا
ابھی ہی شکایت لگا دی۔
"اسے میں ٹھیک کروں گی۔"
وہ بیٹے کے کان کھینچتی
بولیں۔
"ماما کوئی غلط ڈیمانڈ
تھوڑی نہ کرتا ہوں صرف چھ سات پوتے پوتی ہی تو مانگنا ہوں آپ کے لئے۔"
وہ اپنا کان چھڑواتے
بولے۔
"چھ سات۔۔۔"
ایزل چلائی۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇